پرینکا گاندھی بال بال بچ گئیں متھرا روڈ شو میں بڑا حادثہ ٹل گیا

   

اترپردیش اسمبلی الیکشن 2022 کے لیے تمام سیاسی پارٹیاں زور لگا رہی ہیں کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی انتخابی مہم کی انچارج ہیں اس دوران وہ کانگریس امیدوار کے لیے ووٹ مانگنے متھرا پہنچ گئیں روڈ شو کے دوران ایک بڑا حادثہ ٹل گیا دراصل جب پرینکا گاندھی کا قافلہ چھتے کے بازار کے اندر سے گزر رہا تھا تو یہاں پر بجلی کا ایک تار پرینکا گاندھی کے چہرے سے ٹکرانے سے بچ گیا سیکورٹی اہلکاروں نے تیزی سے بجلی کی تار کو پکڑ کر ہٹا دیا کانگریس کی قومی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی متھرا پہنچ گئیں یہاں پرینکا گاندھی نے کانگریس امیدوار پردیپ ماتھر کے حق میں مہم چلانے سے پہلے ہندو عقائد میں مقدس سمجھی جانے والی یمنا ندی کی پوجا کی اس دوران کانگریس کے راجیہ سبھا ممبران پارلیمنٹ دیپیندر سنگھ ہڈا اور پردیپ ماتھر بھی موجود تھے اس کے بعد وہ گاڑی پر سوار ہو کر روڈ شو میں گئیں۔