کاغذنگر : کاغذ نگر میں سی پی آئی ایم ایل ریاستی نیو ڈیموکریٹک لیڈرز لال کمار، ٹی سرنیواس، پرساد، تروپتی، پوچھنا کے ساتھ مل کر سی پی آئی ایم ایل سیکریٹری محمد چاند پاشا نے پریس میٹ سے کہا کہ مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت پسماندہ اور قبائیلی لوگوں کو گمراہ کن بیانات کے ذریعے اقتدار حاصل کرتے ہوئے عوام کو دھوکا دیتی آرہی ہے اور کئی سالوں سے جنگلاتی علاقوں میں زندگی گزر بسر کرنے والے قبائیلی لوگوں کو پٹہ جات کی اجرائی کرنے میں ریاستی حکومت اور محکمہ فارسٹ سوتیلا پن اختیار کررہا ہے جس کی وجہ سے پسماندہ اور قبائیلی لوگوں کو محکمہ فارسٹ کے ظلم سے بیروزگاری میں اضافہ ہوتے ہوئے زندگی گزارنا مشکل ہو چکا ہے۔ اس لیے مرکزی اور ریاستی حکومتوں سے سی پی آئی ایم ایل کی جانب سے مطالبہ ہے کہ پسماندہ اور قبائیلی علاقوں میں فصلوں کی پیداوار کرنے والے کسانوں کے ساتھ انصاف کرتے ہوئے مستقل طور پر پٹہ جات کی اجرائی کرے ۔ اگر پسماندہ اور قبائیلی لوگوں کو انصاف نہیں کیا گیا تو آنے والے دنوں میں بڑے پیمانے پر احتجاجی پروگرام منعقد کریں گے ۔