پسندیدہ اداکار کا ڈائٹ پلان کی نقل خطرناک :بھاگیہ شری

   

ممبئی ۔ بالی ووڈ اداکارہ بھاگیہ شری نے کہا کہ کسی کو اپنے پسندیدہ اداکارکے ڈائٹ پلان پر عمل نہیں کرنا چاہیے،کیونکہ یہ خطرناک ہو سکتا ہے۔ میں نے پیار کیا کی اداکارہ پی ڈی ہندوجا ہاسپٹل اینڈ میڈیکل ریسرچ سنٹر میں ایک تقریب میں موجود تھیں اور انہیں تھائرائڈکو نظر انداز نہ کرنے کے بارے میں بات کرتے ہوئے دیکھا گیا، کیونکہ یہ ذیابیطس، ہائی بلڈ پریشر، موٹاپا اور دیگر بیماریوں کی وجہ بن سکتا ہے۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے اداکارہ جو حال ہی میں سجنی شنڈے کا وائرل ویڈیو میں نظر آئی ہیں ، نے کہا کوئی بھی تھائرائیڈ کے بارے میں بات نہیں کرتا۔ ہرکوئی ذیابیطس، ہائی بلڈ پریشر اور موٹاپے کے بارے میں بات کرتا ہے۔ تھائرائیڈ ایک ایسی بیماری ہے جو ان تمام بیماریوں کی وجہ بن سکتی ہے، بشمول تناؤ اور ڈپریشن، جو کہ تھائرائیڈ کی وجہ سے ہو سکتا ہے۔ یہ بہت ضروری ہے کہ آپ اپنے تھائرائڈ کی باقاعدگی سے جانچ کروائیں۔ انہوں نے کہا کہ خاص طور پر بچوں اور نوزائیدہ بچوں کا تھائرائیڈ کا معائنہ کروانا ضروری ہے کیونکہ اگر اسے جانچا نہیں گیا تو تو ذہنی معذوری بھی ہو سکتی ہے۔ 23 فروری کو اپنی 55 ویں سالگرہ منانے والی بھاگیہ شری نے کہا آپ کی خوراک اچھی ہونی چاہیے۔ لوگ گوگل کھولتے ہیں، اور اپنے پسندیدہ اداکاروں کی خوراک کاپی کرتے ہیں۔ یہ غلط ہے آپ کو اپنے طبیب سے ملنا چاہیے، جو آپ کی صحت کو سمجھتا ہے۔ آپ کو اپنی رہائش کی جگہ کے مطابق خوراک ہونی چاہیے جیسے پہاڑوں، ساحلوں یا جنوب میں رہنے والے لوگ ہر ایک کی مختلف قسم کی خوراک ہوتی ہے ۔