پشاور جوڈیشل کمپلیس میں توہین رسالت کے ملزم کا قتل

   

اسلام آباد : پاکستان کے پیشاور جوڈیشل کمپلیکس میں احمدی فرقے سے تعلق رکھنے والے ایک معمر ملزم کامقدمے کی سماعت کے دوران قتل کردیا گیا۔ ملزم کو دراصل سماعت کے لئے بدھ کے روز عدالت میں پیش کیا گیا تھا جہاں اس کا قتل کردیا گیا۔ اس واقعے کے وقت کمرہ عدالت میں موجود وکیل نے کہا کہ مقتول کے خلاف توہین مذہب و رسالت کے قوانین کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا اور ملزم کو پشاور سینٹرل جیل سے عدالت لایا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ”اس کیس کی سماعت کے دوران شکایت کنندہ کا کہنا تھا کہ ملزم ایک احمدی ہے اور اسے کلمہ طیبہ کی تلاوت کرنے کیلئے کہا تھا”۔وکیل نے مزید کہا کہ شکایت کنندہ نے پھر اس بزرگ پر فائرنگ کی اور اسے ہلاک کردیا۔