پشپا اور 83 کا تصادم ٹل گیا

   

حیدرآباد ۔ اللو ارجن ، رشمیکا مندنا اور فہد فیصل اسٹارر فلم پشپا کافی عرصے سے زیر بحث ہے۔ فلم نے اپنی ریلیزکی تاریخ کے حوالے سے کئی بار سرخیاں بنائیں۔ حال ہی میں یہ خبریں آئی تھیں کہ پشپا کا پہلا حصہ اس سال کرسمس کے موقع پر ریلیز ہوگا اور اس کا مقابلہ رنویر سنگھ کی اسپورٹس ڈرامہ فلم 83 سے ہوگا۔ تاہم ایک بار پھر پشپا میکرز نے فلم کی ریلیز کی تاریخ کو تبدیل کردیا ہے۔ پشپا میکرز نے فلم کی آخرکار ریلیزکی تاریخ کا اعلان کیا ہے۔ میکرز نے کہا کہ یہ فلم کرسمس سے ایک ہفتہ قبل یعنی 17 دسمبرکو ریلیزکی جائے گی ، اس اعلان کے ساتھ 83کے ساتھ فلم کا تصادم بھی ختم ہوگیا۔ خیال کیا جاتا ہے کہ دونوں فلموں کے میکرز نے یہ فیصلہ رضامندی سے کیا ہے۔ اس خبر کے منظر عام پر آنے کے بعد شائقین بہت پرجوش ہوگئے ہیں اور فلم کا بے تابی سے انتظارکررہے ہیں۔یادر ہے کہ اس وقت الو ارجن کی فلم پشپا کا سب کو بے صبری سے انتظار ہے کیونکہ یہ تلگو کے علاوہ بالی ووڈ شائقین کیلئے ہندی میں بھی ریلیز کی جارہی ہے۔