پشپا 2 میں سائی پلاوی نہیں

   


حیدرآباد۔فلم کے میکرس نے پشپا 2 میں اداکارہ سائی پلاوی کی آمد کی خبروں سے متعلق قیاس آرائیوں پر خاموشی توڑ دی ہے۔ وہیں تامل اداکارہ امالا پال کی دوسری شادی کی خبروں کی آج تصدیق ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ یہاں، تامل سوپر اسٹار نینتھارا کی فلم گاڈ فادر سے ان کا پہلا لک پوسٹر سامنے آیا۔ جبکہ کیرتی سریش سے لے کر پریمانی تک، بہت سے ساؤتھ اسٹارز نے اونم کا تہوار شان و شوکت سے منایا۔ ان ستاروں نے اونم کے جشن کی تصاویر سے انسٹاگرام کی دنیا کو مسحور کر دیا۔ماضی میں اس بات کی کافی بحث ہوئی تھی کہ اداکارہ سائی پلاوی کو الو ارجن اور رشمیکا منڈنا اسٹارر فلم پشپا 2 میں ایک اہم کردار میں دیکھا جاسکتا ہے۔ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس فلم کے لیے میکرز نے اداکارہ سے رابطہ کیا تھا۔ تاہم اب فلم بنانے والوں نے واضح کیا ہے کہ فلم اسٹار پلاوی پشپا 2 کا حصہ نہیں ہیں۔کچھ دن پہلے خبریں آئی تھیں کہ اداکارہ کرینہ کپور خان سوپر اسٹار پربھاس کے ساتھ اپنی فلم اسپرٹ میں نظر آنے والی ہیں۔اب ان خبروں پر خاموشی توڑتے ہوئے اداکارہ کرینہ کپور خان نے واضح کیا کہ انہیں ابھی تک اس فلم کی پیشکش نہیں ہوئی ہے۔ ایسے میں وہ اس وقت پربھاس کی ہیروئن نہیں ہیں۔تاہم مستقبل میں وہ پربھاس کے ساتھ ضرور کام کرنا چاہیں گی۔تامل فلموں کی اداکارہ امالا پال کے بارے میں چونکا دینے والی خبر سامنے آگئی۔ اداکارہ امالا پال نے چند روز قبل اپنے سابق بوائے فرینڈ اور پنجابی گلوکار بھونیندر سنگھ کے خلاف شکایت درج کروائی تھی۔ جس کے بعد پولیس نے اداکارہ کے سابق بوائے فرینڈ کو ہراساں کرنے اور بلیک میل کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ اس کے بعد خبریں سامنے آئی ہیں کہ بھویندر سنگھ کے وکیل نے عدالت میں کچھ ثبوت پیش کیے ہیں۔جس میں ان کی 2017 میں پنجابی رسم و رواج سے شادی کے شواہد ملے تھے۔اس کے بعد عدالت نے بھویندر سنگھ کو غیر مشروط طور پر ضمانت دے دی ہے۔