پلوامہ حملہ کو ایک سال ہوگیا، جوابدہ کون ہے؟

,

   

٭ سی پی آئی (ایم) نے پلوامہ حملہ کی گزشتہ روز ایک سال کی تکمیل پر اس کی انکوائری رپورٹ کے تعلق سے حکومت سے سوال کیا۔ پارٹیا جنرل سکریٹری سیتارام یچوری نے کہا کہ انکوائری رپورٹ کہاں ہے؟ اتنی تعداد میں جانوں کے نقصان اور زبردست انٹلیجنس ناکامی پر کسے جوابدہ بنایا گیا ہے؟ انھوں نے پی ایم مودی اور بی جے پی پر تنقید بھی کی کہ انھوں نے پلوامہ کے شہیدوں کے ناموں پر (لوک سبھا الیکشن میں) ووٹ مانگے۔