پلوامہ حملہ کی مذمت ۔تلنگانہ میں ریلیاں نکالی گئیں

   

حیدرآباد۔19 فبروری ۔(یواین آئی ) پلوامہ میں ہلاک فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ریاست کے مختلف مقامات پر ریلیاں نکالی گئیں۔میڑچل ضلع کے ملکاجگری میں کل شب مومی شمعوں کی ریلی نکالی گئی۔رکن اسمبلی ایم ہنمنت راو کی قیادت میں یہ ریلی نکالی گئی۔اس موقع پر شرکا نے مطالبہ کیاکہ پاکستان کو دہشت گرد ملک قرار دیاجائے ۔حیدرآباد کے بیگم بازار علاقہ میں سری یادو آہیر سماج کی جانب سے بھی ایسی ہی ریلی نکالی گئی۔برہمن ویدک سماج کے نمائندوں کی جانب سے کاچی گوڑہ سے ویرساورکر کے مجسمہ تک مومی شمعوں کی ریلی کا اہتمام کیاگیا ۔حیدرآباد کے رام نگر میں چھتراپتی شیواجی ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقدہ پروگرام میں سکندرآباد کے رکن پارلیمنٹ بنڈارودتاتریہ نے شرکت کی۔