پلوامہ میں شہید سی آر پی ایف سولجرس کے لیے ایس بی آئی کے اقدامات کا اعلان

   

حیدرآباد ۔ 18 ۔ فروری : ( پریس نوٹ) : اسٹیٹ بینک آف انڈیا (SBI) نے جموں و کشمیر میں پلوامہ میں ہلاکت خیز دہشت گرد حملہ میں شہید ہوجانے والے سی آر پی ایف سولجرس کے لیے خصوصی اقدامات کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ سی آر پی ایف کے تمام سولجرس ڈیفینس سالری پیاکیج کے تحت بینک کے کسٹمرس تھے جس میں بینک ہر ڈیفنس کے ملازم کو 30 لاکھ روپئے انشورنس فراہم کرتا ہے ۔ بینک کی جانب سے انشورنس کی رقم شہید سپاہیوں کے قریبی رشتہ داروں کو جلد سے جلد جاری کرنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ 23 سولجرس نے ایس بی آئی سے قرضہ جات بھی حاصل کئے تھے ۔ بینک نے تمام قرضہ جات کو فوری اثر کے ساتھ معاف کردینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ بینک نے اس کے تمام ملازمین سے اس کاز کے لیے رضاکارانہ طور پر وزارت داخلہ کے پورٹل ۔ بھارت ویر (bharatkeveer.gov.in) کے ذریعہ عطیات دینے کی اپیل کی ۔۔