سری نگر: جموں وکشمیر پولیس نے جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں لشکر طیبہ نامی جنگجو تنظیم کے ایک ماڈیول کا پردہ فاش کرکے چھ جنگجو اعانت کاروں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ایک پولیس ترجمان نے جمعے کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ پولیس نے پلوامہ میں لشکر طیبہ کے ایک ماڈیول کا پردہ فاش کرکے چھ جنگجو اعانت کاروں کو گرفتار کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ابتدائی پوچھ تاچھ کے دوران منکشف ہوا ہے کہ گرفتار شدگان جنگجوؤں کو منطقی سپورٹ فراہم کرنے ، انہیں ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے میں مدد کرنے اور ان کے لئے مالی انتظامات کرنے کے علاوہ نوجوانوں کو ہائی برڈ جنگجوؤں کے بطور کام کرنے کے لئے تیار کرتے تھے ۔بیان میں کہا گیا کہ تحقیقاتی ٹیم کو یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ گرفتار شدگان لشکر طیبہ کے کمانڈر ریاض احمد ڈار عرف خالد ساکن کاکہ پورہ پلوامہ کے لئے کام کرتے تھے اور اس کے ساتھ مسلسل رابطے میں تھے ۔