پلے پرگتی اور دیگر پروگراموں پر عمل آوری کیلئے ایڈیشنل کلکٹرس کا تقرر

   

حیدرآباد: حکومت نے پلے پرگتی اور پٹنا پرگتی پروگراموں پر موثر عمل آوری کے لئے 8 آئی اے ایس اور 9 اسپیشل گریڈ ڈپٹی کلکٹرس کو مختلف اضلاع میں مامور کرتے ہوئے احکامات جاری کئے ہیں۔ چیف سکریٹری سومیش کمار نے دو علحدہ جی اوز جاری کرتے ہوئے آئی اے ایس عہدیداروں کی مختلف اضلاع میں پوسٹنگ کی ہے۔ کتہ گوڑم ، گدوال ، محبوب آباد ، سرسلہ ، پدا پلی ، ملگ، نرمل اور محبوب نگر اضلاع کے لئے 8 آئی اے ایس عہدیداروں کو ایڈیشنل کلکٹرس کے طور پر مقرر کیا گیا ۔ ونپرتی ، جگتیال ، کریم نگر ، نارائن پیٹ ، آصف آباد ، بھوپال پلی ، میدک ، سوریا پیٹ ، بھونگیر اضلاع کے لئے 10 اسپیشل گریڈ ڈپٹی کلکٹرس کو ایڈیشنل کلکٹرس کے عہدہ پر فائز کیا گیا ہے۔