پلے پرگتی پروگرام پر موثر عمل آوری کیلئے کے سی آر کی ہدایت

,

   

حیدرآباد۔ 26 جنوری (این ایس ایس) تلنگانہ کے چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ نے آج کہا کہ پلے پرگتی پروگرام کا مقصد دیہاتوں کو پاک صاف اور ہرابھرا بنانا ہے۔ انہوں نے اس پروگرام پر پوری دلچسپی کے ساتھ عمل آوری کی خواہش کی۔ چیف منسٹر نے کہا کہ تمام دیہاتوں میں ٹائیلٹس اور ڈرینج سسٹم کی یومیہ بنیاد پر بلاناغہ صفائی کی جانی چاہئے۔ کے سی آر نے کہا کہ وہ بہت جلد دیہاتوں میں پلے پرگتی پروگراموں پر عمل آوری کا جائزہ لینے کیلئے اچانک دورے کریں گے۔