پنجابیوں کو کم دماغ کہنے پر تریپورہ چیف منسٹر کی معذرت خواہی

   

تریپورہ : اپنے متنازعہ بیان کے سبب چاروں طرف سے تنقید کا سامنا کر رہے تریپورہ کے وزیر اعلیٰ اور بی جے پی لیڈر بپلب کمار دیب نے بالآخر معافی مانگ لی۔ انھوں نے پنجابیوں اور جاٹوں سے متعلق دیے گئے اپنے متنازعہ بیان پر افسوس ظاہر کیا اور کہا کہ ان کے کئی دوست پنجابی اور جاٹ طبقہ سے تعلق رکھتے ہیں اور اگر کسی کو میرے بیان سے تکلیف پہنچی ہے تو معافی کے طالب ہیں۔دراصل بپلب دیب نے پنجاب میںپنجابیوں اور ہریانہ میں جاٹوں کا تذکرہ کرتے ہوئے جاٹ اور پنجابیوں کو کم دماغ والا بتایا، جب کہ بنگالیوں کو بہت سمجھدار قرار دیا۔ انھوں نے یہاں تک کہہ دیا تھا کہ پنجابی اور جاٹ طبقہ کے لوگوں کے پاس کم دماغ ہوتا ہے، یہ لوگ بنگالیوں کی برابری نہیں کر سکتے۔