پنجابی آلو کریلے

   

اجزا : کریلے آدھا کلو، آلو دو عدد درمیانے، پیاز دو عدد درمیانی، ٹماٹر دو عدد، کٹی ہوئی لال مرچ ڈیڑھ چائے کا چمچ،کالی مرچ پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچ، ثابت دھنیا ڈیڑھ چائے کا چمچ، سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ، ہلدی ایک چائے کا چمچ، دہی ایک پیالی، ہری مرچیں تین سے چار عدد، ہرا دھنیا حسبِ پسند، کوکنگ آئل حسبِ ضرورت۔
ترکیب :کریلوں کو چھیل کر چھوٹے ٹکڑے کر لیں اور ان پر نمک اور ہلدی لگا کر ایک سے ڈیڑھ گھنٹے کیلئے رکھ دیں۔آلوؤں کو چھیل کر ان کے پتلے سلائس کاٹ لیں، پیاز اور ٹماٹر کو باریک کاٹ کر رکھ لیں ۔دھنیا اور زیرے کو ہلکا سا بھون کر کوٹ لیں، دہی میں نمک، لال مرچ، دھنیا، زیرہ اور کالی مرچ ڈال کر ملا لیں۔کریلوں کو تین سے چار مرتبہ سادے پانی سے دھو کر اچھی طرح نچوڑ لیں تاکہ اس کی کڑواہٹ نکل جائے۔پھر کڑاہی میں کوکنگ آئل ڈال کر کریلوں کو سنہری فرائی کر کے نکال لیں۔اسی کڑاہی میں پیاز کو سنہری فرائی کریں پھر اس میں ٹماٹر ڈال کر ہلکا سا نرم ہونے تک فرائی کریں۔پھر اس میں فرائی کئے ہوئے کریلے اور آلو کے سلائس ڈال دیں، ایک سے دو منٹ بھون کر اس پر مصالحہ ملا ہوا دہی پھیلا کر ڈال دیں۔ڈھک کر ہلکی آنچ پر اتنی دیر پکائیں کہ آلو گل جائے، ہری مرچیں اور ہرا دھنیا چھڑک کر چولہے سے اْتار لیں۔یہ منفرد اور مزیدار سبزی چپاتی کے علاوہ اُبلے ہوئے چاولوں کے ساتھ بھی مزہ دیتی ہے۔