پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ میں تین ایڈیشنل ججوں کی تقرری

   

نئی دہلی : صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے تین وکیلوں کو پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ کا ایڈیشنل جج مقرر کیا ہے ۔ قانون اور انصاف کی مرکزی وزارت کے محکمہ انصاف نے جمعرات کے روز ایک نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے تقرری کا اعلان کیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈوکیٹ سُمت گوئل، سدپتی شرما اور کیرتی سنگھ کو ایڈیشنل جج کے طور پر ترقی دی گئی ہے ۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ کالجیم نے 17 اکتوبر کو تینوں وکیلوں کو ترقی دینے کی سفارش کی تھی۔