پنجاب زرعی یونیورسٹی زراعت میں نامیاتی کھاد کے استعمال کا مطالعہ کرے گی

   

چنڈی گڑھ: پنجاب زرعی یونیورسٹی، لدھیانہ زراعت اور باغبانی میں نامیاتی کھاد کے استعمال کے امکانات کا مطالعہ کرے گی۔نئی اور قابل تجدید توانائی کے ذرائع کے وزیر امن اروڑہ، سائنس ٹیکنالوجی اور ماحولیات کے وزیر گرمیت سنگھ میت ہیئر اور وزیر زراعت کلدیپ سنگھ دھالیوال کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران یہ فیصلہ کیا گیا۔نامیاتی کھاد کے استعمال کے طریقوں کے بارے میں، وزراء نے نامیاتی کھاد کی خریداری اور نقل و حمل پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے تشکیل دی گئی 21 رکنی ٹاسک فورس کو بھی اس کھاد کے صحیح استعمال سے متعلق امکانات کی جانچ کرنے کے لئے کہا، تاکہ پرالی کے مسئلے کا مستقل حل نکالا جاسکے ۔مثبت نتائج کا وعدہ کرتے ہوئے پی اے یو کے وائس چانسلرڈاکٹر ستبیر سنگھ گوسل نے وزراء کو آگاہ کیا کہ یونیورسٹی کے ماہرین نے پہلے ہی زراعت میں اس نامیاتی کھاد کے استعمال اور پودوں کی نشوونما پر مٹی کے معیار پر اس کے اثرات کے حوالے سے تحقیق شروع کر دی ہے ۔