پنجاب میں دلت کا ریپ ، راہول خاموش کیوں : بی جے پی

   

نئی دہلی :بی جے پی نے پنجاب کے ہوشیار پور کے ٹانڈا گاوں میں بہار سے تعلق رکھنے والے مہاجر خاندان کی لڑکی کی عصمت ریزی کے واقعہ پر کانگریس قائد راہول گاندھی کی مذمت کرتے ہوئے پوچھا ہے کہ ہاتھرس میں احتجاج کرنے والے کانگریس کے سابق صدر ہوشیار پور کیوں نہیں جاتے ؟بی جے پی لیڈر اورمرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نے ہفتہ کو ایک بیان میں کہا‘‘ٹانڈہ گاؤں میں بہار کے دلت مہاجر مزدور کی 6 سالہ بیٹی کے ساتھ زیادتی کی گئی اور اس کے بعد قتل کردیا گیا ۔ یہ کتنا تکلیف دہ اور شرمناک واقعہ ہے ۔