پنجاب کے روپ نگر میں 3.2کی شدت سے زلزلہ

,

   

عہدیداروں نے کہاکہ کسی بھی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے
چندی گڑھ۔ چہارشنبہ کی ابتدائی ساعتوں میں پنجاب کے روپ نگر ضلع میں 3.2کی شدت سے ایک زلزلہ کا جھٹکا محسوس ہوا‘ قومی مرکز برائے سیسمالوجی(این ایس سی) کے مطابق کسی بھی جانی یامالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

این ایس سی نے ایکس پر کہاکہ ”زلزلہ جس کی شدت 3.2ہے 08-11-2023کے روز بوقت 01:13:12بجے‘ ایل اے ٹی 30.93اور لونگ76:43اور گہرائی 10

کیلو میٹر تھی‘ مقام روپ نگر پنجاب“۔

https://x.com/NCS_Earthquake/status/1721982325951787410?s=20


ایک روز قبل پیرکے روز10کیلو میٹر کی گہرئی پر 5:32صبح نومبر7کے روز زلزلہآیاتھا۔ این ایس سی نے ایکس پر پوسٹ کیاتھا کہ ”زلزلہ جس کی شدت 4.2تھی 07-11-2023‘ بوقت 05.32.24ائی ایس ٹی‘ ایل اے ٹی 8.55اورلونگ 90.93‘ گہرائی10کیلو میٹر‘مقام خلیج بنگال“۔