پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ بنائیں گے نئی پارٹی، بی جے پی سے اتحاد پر دیا بڑا بیان

   

چندی گڑھ: پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ نے نئی پارٹی بنانے کا اعلان کیا ہے۔ پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ کے میڈیا مشیر روین ٹھکرال نے منگل کو سلسلے وار ٹوئٹ کرکے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے سابق وزیر اعلیٰ کے حوالے سے لکھا، ’پنجاب اور اس کے لوگوں جس میں کسان بھی شامل ہیں کہ بھلائی کے لئے جلد ہی اپنی سیاسی پارٹی کا اعلان کروں گا‘۔روین ٹھکرال نے مزید لکھا، ’اگر کسان آندولن کسانوں کی بھلائی کے ساتھ حل ہوجاتا ہے تو میں 2022 میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لئے بی جے پی کے ساتھ سیٹوں کو لے کر رضامندی پر بات کروں گا۔ ساتھ ہی ایک جیسی سوچ والی پارٹیاں جیسے اکالی گروپ، خاص طور پر ڈھینڈسا اور برہم پورہ کے ساتھ سیٹوں کی صورتحال پر بات کی جائے گی‘۔