پندرہ روزہ جائزہ کے بعد حکومت نے خام تیل پر ونڈ فال ٹیکس میں کیااضافہ

,

   

ہندوستان میں ونڈ فال ٹیکس پہلی مرتبہ گذشتہ سال جولائی میں تیل کی پیدوار کرنے والے اداروں پرلگایاگیاتھا۔
نئی دہلی۔ حکومت میں جمعہ کی شام خام تیل کے گھریلو مصنوعات پر 6700فی ٹن سے ونڈ فال ٹیکس میں 10,000فی ٹن تک کا اضافہ کردیا ہے۔

اس کے علاوہ ہوائی ٹربیون فیول (اے ٹی ایف) پر ونڈ فال ٹیکس میں خصوصی ایڈیشنل ایکسائز ڈیوٹی (ایس اے ای ڈی)پر 4روپئے فی لیٹر سے کٹوتی کرکے 3.50روپئے فی لیٹر تک کی کمی کی ہے۔

گزٹ اعلامیہ کے مطابق ڈیزل کی برآمد پر ونڈ فال ٹیکس میں 6روپئے سے گھٹا کر5.5روپئے فی لیٹر تک کی کمی لائی ہے وہیں ایس اے ای ڈی پر پٹرول کی برآمدزیرو کے حساب سے برقرار رہے گی۔

ان تبدیلیوں کا اطلاق 16ستمبر سے عمل میں ائیگا۔ مذکورہ ٹیکسوں پر پندرہ روز کے اساس پر جائزہ لیاجاتا ہے۔

اس سے قبل سابق کے پندرہ روزہ جائزہ میں 2ستمبر کے روز مذکورہ حکومت نے ونڈ فال ٹیکس میں 7100روپئے فی ٹن سے کٹوتی کرتے ہوئے 6700روپئے تک کی فی ٹن کمی خام پٹرولیم پر کی تھی۔

ہندوستان میں ونڈ فال ٹیکس پہلی مرتبہ گذشتہ سال جولائی میں تیل کی پیدوار کرنے والے اداروں پرلگایاگیاتھا۔