پنچایت انتخابی عمل کو منصفانہ بنانے پر زور

   

سرسلہ میں عہدیداروں کے اجلاس جوائنٹ کلکٹر یاسمین‘ باشاہ کا خطاب

گمبھی راؤ پیٹ ۔ 6 ؍ جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) راجنہّ سرسلہ میں پنچایت کے منصفانہ ‘ شفاف چناؤ کے انعقاد کے لئے اقدامات سے متعلق ضلع بھر کے ایم پی ڈی اوز کا ایک اجلاس سرسلہ کلکٹریٹ میں عمل میں آیا ‘ جس کو جوائنٹ کلکٹر شیخ یٰسین پاشاہ نے مخاطب کرتے ہوئے متعلقہ عہدیدداروں کو مشورہ دیا اور ذمہ داری کے ساتھ انتخابی عمل کو انجام دینے میں کوئی کسر باقی نہ رکھیں ۔ محترمہ یاسمین باشاہ نے کہا کہ پولنگ آفیسر و دیگر عملہ کو سبھی وقفہ وقفہ سے تربیت دی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ فہرست رائے دہی کی تیاری کے عمل کو مکمل کرلینے کے بعد متعلقہ منڈل سے فہرست رائے دہندگان جاری کر دی گئی ہے ۔ اس اجلاس میں بعض ایم پی اوز نے ضروری مسائل اور اس کے حل کی طرف جوائنٹ کلکٹر کو وجہ دلوائی اور بعض سولات کرتے ہوئے معلومات حاصل کی ۔ اس اجلاس میں آر ڈی او سرینواس بھی موجود تھے ۔