نئی دہلی : مرکزی حکومت نے متنازعہ آئی اے ایس پروبیشنر پوجا کھیڈکر کو انڈین اڈمنسٹریٹیو سرویس (آئی اے ایس) سے فوری اثر کے ساتھ برطرف کردیا۔ یونین پبلک سرویس کمیشن (یو پی ایس سی) نے چند ہفتے قبل اُن کی عبوری امیدواری منسوخ کی تھی۔ پوجا پر او بی سی (دیگر پسماندہ طبقات) اور معذورین کے کوٹے کے تحت فوائد کے حصول میں دھوکہ دہی کرنے اور تصرف بیجا کے سنگین الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ پوجا کو آئی اے ایس (پروبیشن) قواعد 1954ء کے قاعدہ 12 کے تحت برطرف کیا گیا ہے۔