پوجا ہیگڈے کو ملی ناگرجنا کی فلم

   

فلم کے ہٹ یا فلاپ سے تعلق نہ رکھتے ہوئے اداکارہ پوجا ہیگڈے کو ایک کے بعد ایک فلموں کے آفرز مل رہے ہیں۔ کیریئر کی شروعات ہی پوجا ہیگڈے نے سوپر اسٹار کی فلموں سے کی ہے۔ انہوں نے تلگو میں الو ارجن اور جونیر این ٹی آر اور بالی ووڈ میں ریتک روشن کے ساتھ فلمیں کی ہیں۔ اس سال کی سوپر ہٹ فلم ’’مہارشی‘‘ میں سوپر اسٹار پرنس مہیش بابو کے ساتھ کام کیا۔ اس فلم کی کامیابی سے پوجا کا ڈیمانڈ بڑھ گیا ہے خبر ہے کہ ناگرجنا کے ساتھ پوجا ہیگڈے کام کرنے والی ہیں۔ ناگرجنا ہیرو کے روپ میں ڈائرکٹر کلیان کرشنا کے ڈائرکشن میں بننے جارہی نئی فلم ہے۔ ’’بھنگاراجو‘‘ پچھلے کچھ وقت سے اس فلم کی ہیروئین کے لئے کاجل اگروال، پائل راجپوت وغیرہ کے انتخاب کی خبریں آئی تھیں لیکن اب اس فلم کے لئے پوجا ہیگڈے کا انتخاب کرلیا گیا ہے۔