پوری دنیا میں مندی کے خوف سے اسٹاک مارکیٹ میں زلزلہ

   

ممبئی : عالمی بینک کی جانب سے پوری دنیا میں دوبارہ کساد بازاری کے انتباہ کے بعد عالمی سطح پر اسٹاک مارکیٹس میں گراوٹ کا اثر آج مقامی بازاروں پر نظر آیا، جہاں اسٹاک میں چوطرفہ فروخت سے مارکیٹ میں بھونچال آگیا اور سینسیکس تقریباً 1100 پوائنٹس اور نفٹی تقریبا 350 پوائنٹس گرگیاْْ۔بی ایس ای کا 30 شیئروں والا حساس انڈیکس سینسیکس 1093.22 پوائنٹس گر کر 58840.79 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 346.55 پوائنٹس گر کر 17530.85 پوائنٹس پر آگیا۔ چھوٹے اور درمیانے درجے کی کمپنیوں نے بڑی کمپنیوں سے زیادہ دباؤ دکھا، جس کی وجہ سے بی ایس ای مڈ کیپ 2.85 فیصد گر کر 25558.21 پوائنٹس اور اسمال کیپ 2.38 فیصد گر کر 29199.39 پوائنٹس پر آ گیا۔