پوسٹ آفس بل میں عوام کے حقوق کی خلاف ورزی ہے : اپوزیشن

   

نئی دہلی: لوک سبھا میں کانگریس نے چہارشنبہ کو پوسٹ آفس بل کو عوام کے حقوق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس میں عوام کے اعتماد کو ختم کیا گیا ہے۔کانگریس کے ششی تھرور نے بل پر بحث کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ یہ بل انگریزوں کے دور کا ہے لیکن اس وقت کے قانون میں ذمہ داری تھی لیکن موجودہ قانون میں ذمہ داری کو ختم کر دیا گیا ہے اور اگر کسی کو کوئی نقصان ہوتا ہے تو اس کی تلافی یا اس کے بارے میں شکایت کرنے کا کوئی بندوبست اس بل میں نہیں ہے ۔