پوسٹ میٹرک اسکالر شپ کیلئے درخواستوں کے ادخال کی تاریخ میں توسیع

   

حیدرآباد۔/31جنوری، ( سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت کی پوسٹ میٹرک اسکالر شپ کیلئے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ سال 2022-23 کی پوسٹ میٹرک اسکالر شپ میں فریش اور رینیول کی درخواستیں یکم فروری تا 31 مارچ داخل کی جاسکتی ہیں۔ اسپیشل چیف سکریٹری ایس سی ڈیولپمنٹ ٹی وجئے کمار نے کہا کہ ایس سی، ایس ٹی، بی سی، ای بی سی، اقلیت اور معذور طلبہ درخواستیں داخل کرسکتے ہیں۔ اسکالرشپ کی منظوری میں شفافیت اور جوابدہی کو برقرار رکھنے کیلئے ای پاس پورٹل پر آن لائن درخواستیں قبول کی جائیں گی۔ ویب سائیٹ telanganaepass.cgg.gov.in پر درخواستیں داخل کی جاسکتی ہیں۔ٹی ایس ای پاس ویب سائیٹ پر کالجس اور طلبہ کے رجسٹریشن کا 16 اکٹوبر سے آغاز ہوا تھا اور یہ 31جنوری 2023 تک جاری رہا۔ ریاست میں مختلف پیشہ ورانہ کورسیس جیسے یوجی آیوش، یو جی ڈینٹل، پی جی میڈیکل، ای جی ڈینٹل اور ڈائیٹ میں داخلے مکمل نہیں ہوئے۔ اہل امیدوار متعلقہ کورسیس میں داخلوں کی تکمیل کے بعد درخواستیں داخل کرسکتے ہیں۔ مختلف پیشہ ورانہ کورسیس کے کامن انٹرنس ٹسٹ سے متعلق کنوینرس نے کونسلنگ کی تاریخیں طئے نہیں کی ہیں جس کے نتیجہ میں فریش درخواستوں کے ادخال کی گنجائش نہیں ہے اس لئیحکومت نے فریش درخواستوں اور تجدیدی درخواستوں کے ادخال اور کالج رجسٹریشن کی تاریخ میں یکم فروری تا 31 مارچ توسیع کردی ہے۔ طلبہ پوسٹ میٹرک اسکالر شپ کیلئے اس سہولت سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ تمام کالج انتظامیہ اور طلبہ کو اپنی تفصیلات ای پاس ویب سائیٹ پر ڈاون لوڈ کرنی چاہیئے۔ ویلفیر سے متعلق محکمہ جات سے خواہش کی گئی ہے کہ توسیع شدہ تاریخوںکی بڑے پیمانے پر تشہیر کریں۔ر
سلسلہ……گروپ I