پولارڈ کی پی ایس ایل چھوڑ کر اننت امبانی کی تقریب میں شرکت

   

پاکستان سوپر لیگ (پی ایس ایل) میں کراچی کنگز کے اہم کھلاڑی کیرن پولارڈ پی ایس ایل چھوڑ کر بھارتی ارب پتی تاجر مکیش امبانی کے بیٹے اننت کی ‘پری ویڈنگ’ تقریب میں شرکت کیلئے بھارت روانہ ہوگئے۔ کراچی کنگز کے بیٹر کیرون پولارڈ چھٹی لے کر بھارت گئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ کیرون پولارڈ امبانی کے بیٹے کی شادی سے قبل ہونے والی تقریبات میں شرکت کرنے کے لیے چار روز کے لیے ممبئی گئے ہیں جس کی وجہ سے وہ اتوار کو ملتان سلطانز کے خلاف میچ میں دستیاب نہیں ہوں گے۔ ذرائع کا کہناہے کہ کیرون پولارڈ راولپنڈی میں کراچی کنگز کو جوائن کریں گے۔ ارب پتی تاجر مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی اور منگیتر رادھیکا مرچنٹ کی ماقبل شادی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔ یہ تقریبات یکم مارچ سے 3 مارچ تک گجرات کے شہر جام نگر میں منعقد ہورہی ہیں۔ 3 دن کی تقریبات میں 5 فنکشنز ہوں، تقریبات کیلئے 1000 مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے جن میں بل گیٹس اور میلنڈا گیٹس سمیت کئی اہم شخصیات شرکت کریں گی۔ اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی 19 جنوری 2023 کو ممبئی میں منگنی ہوئی تھی جبکہ اننت اور رادھیکا رواں سال 12 جولائی کو ممبئی میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔