پولیس اسٹیشن میں مسلمان خاتون کو غلطی سے گولی لگ گئی

   

علی گڑھ: اتر پردیش میں تھانے کے اندر پولیس افسر کے پستول سے چلنے والی گولی خاتون کو لگ گئی۔ واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔ میڈیا کے مطابق یہ واقعہ علیگڑھ میں پیش آیا جہاں کوٹ کوتوالی کے علاقہ میں پولیس اسٹیشن کے اندر 50 سالہ خاتون عشرت اپنے پاسپورٹ کی انکوائری میں تھانے آئی ہوئی تھیں۔ وہ عمرے پر جانا چاہتی تھیں تاہم انہیں پولیس نے تھانے بلایا تھا۔ وہ اپنے ایک رشتے دار کے ساتھ تھانے پہنچیں جہاں انسپکٹر منوج شرما سے ان کا سرویس ریوالور چل گیا اور گولی سیدھا خاتون کے سر میں جالگی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئیں۔ انہیں فوری طور پر علاج کے لئے جواہر لال نہرو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔