پولیس اور محکمہ مال کے جموں میں کئی مقامات پر دھاوے

   

جموں : جموں میں لینڈ ریکارڈ س کی پُرا سرار گمشدگی اور سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے والے مافیا کے خلاف انتظامیہ نے کریک ڈاو ن شروع کیا ہے ۔معلوم ہوا ہے کہ اتوار کی صبح کو پولیس نے جموں شہر کے مختلف علاقوں میں دھاوے کئے جس کے دوران اہم کاغذات ضبط کرنے کا دعویٰ کیا گیا ۔ جموں صوبے میں اراضی ریکارڈ غائب ہونے کے معاملے میں پولیس نے اتوار کے روز مختلف مقامات پر چھاپے مارے ۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس اور محکمہ مال کی مشترکہ ٹیموں نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران رہائشی مکانات کی تلاشی لی اور وہاں سے اہم کاغذات کو بھی تحویل میں لے لیا ہے ۔سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ چند ماہ قبل جموں میں رونیو ریکارڈ غائب ہونے کے بعد پولیس نے معاملے کے متعلق کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی۔