پولیس اکیڈیمی کے ڈائرکٹر مسٹر ابھئے ڈی جی پی اوڈیشہ مقرر

   

حیدرآباد ۔ /21 نومبر (سیاست نیوز) سردار ولبھ بھائی پٹیل نیشنل پولیس اکیڈیمی کے ڈائرکٹر مسٹر ابھئے کو اڈیشہ کے ڈائرکٹر جنرل پولیس کی حیثیت سے تقرر کیا گیا ہے ۔ ابھئے پولیس اکیڈیمی کے 31 ویں ڈائرکٹر تھے اور ان کا تعلق 1986ء آئی پی ایس بیاچ سے ہے اور وہ اڈیشہ کیڈر کے ہیں ۔ سابق میں مسٹر ابھئے نے سی بی آئی میں خدمات انجام دینے کے علاوہ اڈیشہ کے کرائم برانچ اور اسپیشل برانچ میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں ۔ انہوں نے بیورو آف پولیس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ اور سنٹرل ریزرو پولیس فورس میں ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیا ہے ۔ انہوں نے جنوری 2018 ء سے جولائی 2019 ء تک نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے ڈائرکٹر جنرل کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں ۔