مارچ کے دوسرے ہفتہ سے اپریل کے تیسرے ہفتہ تک فائینل امتحانات ، پولیس ریکروٹمنٹ بورڈ
حیدرآباد ۔ 6 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ میں پولیس تقررات کا عمل جاری ہے ۔ پریلمنری امتحان میں کوالیفائی کرنے والے امیدواروں کیلئے فزیکل ایونٹس کا 8 دسمبر تا 5 جنوری تک انعقاد کیا گیا ۔ ریاست میں کانسٹبل اور ایس آئی کی جائیدادوں پر تقررات کا عمل جاری ہے ۔ پولیس ریکروٹمنٹ بورڈ نے بتایا کہ فزیکل ایونٹس میں 2.07 لاکھ امیدواروں نے شرکت کی ۔ جس میں 1.11 لاکھ امیدوار کوالیفائی ہوئے 554 ایس آئی جائیدادوں کے قطعی امتحان کیلئے 52786 امیدوار اور کانسٹبل کی 15644 جائیدادوں کیلئے 90,488 امیدوار اپنی اپنی قسمت آزما رہے ہیں ۔ ساتھ ہی 614 اکسائز کانسٹبل جائیدادوں کیلئے 59,325 امیدوار مقابلے میں ہیں ۔ مارچ کے دوسرے ہفتہ سے اپیل کے تیسرے ہفتہ تک فائینل امتحانات کا انعقاد کیا جائیگا ۔ پولیس ریکروٹمنٹ بورڈ نے واضح کردیا کہ تمام ایونٹس کو سی سی ٹی وی کیمروں میں ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ لانگ جمپ ، شاٹ فٹ ایونٹس میں ہر ایک امیدوار کو تین تین موقع فراہم کئے گئے ہیں ۔ بورڈ نے بتایا کہ ان ایونٹس میں 53.7 فیصد امیدوار کوالیفائی ہوئے ہیں جبکہ سال 2018-19 کے نوٹیفیکیشن میں 48.5 فیصد امیدوار فزیکل ٹسٹس میں کوالیفائی ہوئے تھے ۔۔ ن