پولیس ریکروٹمنٹ بورڈ کے 7,437 جائیدادوں کیلئے اعلامیے جاری

   

پولیس، اسپیشل پروٹیکشن فورس، ڈیزاسٹر ریسپانس، ایمرجنسی اینڈ سوشل ڈیفنس محکمہ فائر و دیگر محکمے شامل

حیدرآباد، 29 جولائی (سیاست نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ لیول پولیس ریکروٹمنٹ بورڈ (TSLPRB) نے پولیس، اسپیشل پروٹیکشن فورس (SPF)، محکمہ فائر، ڈیزاسٹر ریسپانس، ایمرجنسی اینڈ سول ڈیفنس اور محکمہ جیل میں 7,437 مخلوعہ جائیدادوں پر تقرر کے لیے چہارشنبہ کو چار علیحدہ اعلامیہ جاری کئے ہیں ۔ رکرورٹمنٹ کے سربراہ وی وی سرینواس راؤ کے مطابق پولیس محکمہ میں سب سے زیادہ 5,000 مخلوعہ جائیدادوں کا اعلان کیا گیا ہے، جن میں 148 سب انسپکٹران (سیول) ، 14 ریزرو سب انسپکٹران (اے آر)، 12 ریزرو سب انسپکٹران (ٹی جی ایس پی)، 3 ریزرو سب انسپکٹران (SARCPL)، 23 اسسٹنٹ سب انسپکٹران (FPB)، 3,697 پولیس کانسٹیبل (سیول)، 1,052 پولیس کانسٹیبل (اے آر)، 24 پولیس کانسٹیبل (SARCPL)، 20 پولیس کانسٹیبل ڈرائیور اور 7 پولیس کانسٹیبل میکانک کی جائیدادیں شامل ہیں۔ اسپیشل پروٹیکشن فورس میں 44 سب انسپکٹران اور 1,380 کانسٹیبل، جبکہ فائر، ڈیزاسٹر ریسپانس، ایمرجنسی اینڈ سیول ڈیفنس محکمہ میں 39 اسٹیشن فائر آفیسر اور 751 فائر فائٹر کی مخلوعہ جائیدادوں کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے ۔ محکمہ جیل میں 14 ڈپٹی جیلرس (مرد) ، ایک ڈپٹی جیلر (خاتون) ، 196 مرد وارڈر اور 12 خواتین وارڈر کی بھرتی کی جائے گی۔ بورڈ نے واضح کیا ہے کہ آن لائن درخواستیں جمع کرنے کی تاریخوں کا اعلان بعد میں پریس ریلیز کے ذریعے کیا جائے گا۔ امیدواروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ درخواست دینے سے قبل اپنی اہلیت اور جسمانی و طبی معیار کی جانچ کرالیں اور تمام ضروری دستاویزات پہلے سے تیار رکھیں تاکہ درخواست کے وقت کسی دشواری کا سامنا نہ ہو۔بy/