پولیس عمران خان کو گرفتار کرنے میں ناکام

,

   

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کو آج پولیس گرفتار کرنے میں ناکام رہی جبکہ اُن کی اپیل پر ملک کے مختلف شہروں میں ان کی حمایت میں احتجاج کیا جا رہا ہے ۔اُن کی رہائش گاہ زمان پارک کے باہر پارٹی کارکنوں اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ عمران خان نے دریں اثناء ویڈیو پیغام میں کہا کہ پولیس مجھے گرفتار کرنے کیلئے آگئی ہے اور ان کا خیال ہے کہ عمران جیل چلا جائے گا تو قوم سوجائے گی لیکن آپ کو اسے غلط ثابت کرنا ہے۔