پولیس فورس میں رہتے ہوئے داڑھی رکھنا آئینی اختیار نہیں: الہ آباد ہائی کورٹ

   

الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنو بینچ نے پیر کو ایک اہم فیصلہ سناتے ہوئے ایک سپاہی کی عرضی کو مسترد کردیا۔ اطلاع کے مطابق، پولیس فورس میں داڑھی رکھنے کو لے کر ڈی جی پی کی طرف سے ایک سرکلر جاری کیا گیا تھا۔ اس حکم پر عمل نہیں کرنے پر اجودھیا کے کھنڈاسا میں تعینات سپاہی محمد فرمان کو معطل کرکے چارج شیٹ جاری کردی گئی تھی۔ محمد فرمان نے معطلی اور چارج شیٹ کو چیلنج دیتے ہوئے ہائی کورٹ میں دو عرضیاں داخل کی تھیں۔ عدالت نے عرضی پر سماعت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس فورس میں رہتے ہوئے داڑھی رکھنا آئینی اختیار نہیں ہے۔ اسی کے ساتھ عدالت نے محمد فرمان کی معطلی اور چارج شیٹ میں مداخلت کرنے سے انکار کردیا۔