پولیس میں ملازمت کیلئے منتخب نوجوان کے مکان میں آگ۔ تعلیمی اسناد جل گئے

   

حیدرآباد 13 فروری(یواین آئی)پولیس میں ملازمت کیلئے منتخب نوجوان کے مکان میں آگ لگ گئی جس کے نتیجہ میں اس کے تعلیمی اسناد جل گئے ۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع ہنمکنڈہ میں پیش آیا۔ضلع کے رائے پرتی کے رہنے والے کے راجو کے مکان میں اچانک آگ لگ گئی۔اس واقعہ کی اطلاع پر فائربریگیڈ کے عملہ نے وہاں پہنچ کر آگ پر قابو پالیا تاہم تب تک اس واقعہ میں مکان میں رکھا سامان، سونا، رقم کے ساتھ ساتھ تعلیمی اسناد بھی جل گئے ۔ اس واقعہ کے وقت گھر میں کوئی نہیں تھا جس کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔اس کو اعلی حکام کو تعلیمی اسناد پیش کرنے ہیں اور19فروری کو اسے تربیت کیلئے روانہ ہونا ہے ۔اسی لئے اس نے حکام سے التجا کی ہے کہ وہ اس کو تعلیمی اسناد دلانے کیلئے پہل کرے ۔
تلنگانہ کے نائب وزیراعلی ملوبھٹی وکرامارکا کے بھائی ملو وینکٹیشورلو چل بسے
حیدرآباد 13 فروری(یواین آئی) تلنگانہ کے نائب وزیراعلی ملوبھٹی وکرامارکا کے بھائی ملو وینکٹیشورلو چل بسے ۔وہ گذشتہ چند دنوں سے علیل تھے جس پر ان کو حیدرآباد کے ایک اسپتال میں داخل کروایاگیا تھاجہاں ان کی موت ہوگئی۔ بھائی کے چل بسنے کی اطلاع پر ملوبھٹی وکرامارکا ضلع کھمم کے اپنے آبائی علاقہ وائرا کے لیے روانہ ہوگئے ۔ ملووینکٹیشورلو آیوش ڈپارٹمنٹ کے ایڈیشنل ڈائرکٹر تھے ۔بھائی کی موت کے سبب ملوبھٹی وکرامار، میڈی گڈہ بیاریج کے وزیراعلی کے دورہ میں شامل نہیں ہوئے ۔