پولیس نے یوتھ کانگریس صدر کو گرفتار کرلیا

   

حیدرآباد ۔ یکم جولائی (سیاست نیوز) پولیس نے یوتھ کانگریس کے سٹی صدر ایم روہت کو آج ان کی قیامگاہ سے حراست میں لے لیا ۔ یوتھ کانگریس نے مرکز کی اگنی پتھ اسکیم کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا ہے ۔ صبح 8 بجے پولیس نے یوتھ کانگریس کے سٹی صدر روہت کو حراست میں لے لیا اور نلہ کنٹہ پولیس اسٹیشن منتقل کردیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بی جے پی قومی عاملہ کے اجلاس میں اہم شخصیتوں کی شرکت کے پیش نظر دفعہ 141 نافذ کیا گیا ہے ۔ لہذا کسی بھی احتجاج کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شہر میں کسی بھی امکانی احتجاج سے نمٹنے کیلئے احتیاطی طور پر گرفتاری عمل میں لائی گئی ۔ر