حیدرآباد۔/30 اگسٹ، ( سیاست نیوز) تلنگانہ میں پولیس کانسٹبلس کی جائیدادوں پر تقررات کیلئے اتوار کو منعقدہ امتحان کی ’ کی ‘ جاری کردی گئی ہے۔ یہ ’ کی ‘ پولیس ریکروٹمنٹ بورڈ کی ویب سائیٹ پر موجود ہے۔ ’ کی ‘ کے تحت امتحانی پرچہ میں اگر امیدواروں کو کوئی اعتراض ہو تو وہ اپنے اعتراضات پیش کرسکتے ہیں۔ 31 اگسٹ کی صبح 8 بجے سے 2 ستمبر شام 5 بجے تک امیدواروں کی جانب سے پیش کئے جانے والے اعتراضات قبول کئے جائیں گے۔ واضح رہے کہ تلنگانہ میں پولیس کانسٹبلس کی جائیدادوں کیلئے امتحان منعقد کیا گیا جس میں سیول کی 15644 ، اکسائیز 614 اور ٹرانسپورٹ میں 63 کانسٹبلس کی جائیدادوں کیلئے 1601 امتحانی مراکز قائم کئے گئے تھے۔ حیدرآباد کے علاوہ 38 مقامات پر منعقدہ امتحان میں 603955 امیدواروں نے شرکت کی۔ر