پولیس کی تلاشی میں شدت ‘ 10 لاکھ روپئے سے زائد کی رقم ضبط

   

حیدرآباد 26 مارچ (سیاست نیوز) انتخابات کے پیش نظر دونوں شہروں میں پولیس تلاشی میں شدت پیدا کردی گئی ہے اور اُپل علاقہ میں پولیس نے گاڑیوں کی تلاشی کے دوران 10 لاکھ 30 ہزار روپئے نقد رقم برآمد کرلی۔ مجوزہ پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر ملکاجگیری کی اسپیشل آپریشن ٹیم، اُپل پولیس اور جی ایچ ایم سی کے فلائنگ اسکواڈ نے رامنتاپور چوراہے پر 36 سالہ پراوین کمار جو انڈو ٹیک کا سیلز ایکزیکٹیو ہے، کی موٹر سائیکل روک کر اُس کی تلاشی لی جس کے دوران 10 لاکھ 30 ہزار روپئے نقد رقم برآمد ہوئی۔ پولیس نے اُس سے نقد رقم کی موجودگی کے بارے میں پوچھ تاچھ کی لیکن وہ اطمینان بخش جواب دینے سے قاصر رہا۔ نقد رقم کو ضبط کرتے ہوئے انکم ٹیکس محکمہ کے حوالے کردیا گیا۔