واشنگٹن : پولیس کی پھرتیاں اور ان کے بعض نرالے کام اکثرسامنے آتے رہے ہیں۔ ایک تازہ واقعہ امریکہ سے ہے جہاں پولیس گرفتار کی گئی لڑکی کوپولیس کار میں ہتھکڑی لگا کرخود ٹرک کی تلاشی لے رہے تھے کہ اچانک ٹرین آگئی۔ ریل گاڑی کی آواز سنتے ہی دونوں اہلکار زیر تلاشی ٹرک، کار اور لڑکی کو وہیں چھوڑ کررفوچکر ہوگئے۔امریکی ریاست کولوراڈو میں دو سکیورٹی افسران کے رویے کا ایک ایسا واقعہ پیش آیا جس کا اختتام قتل کی صورت میں بھی ہوسکتا تھا۔ پولیس اہلکار گاڑی سے اترگئے۔ جب انہیں اندازہ ہوا کہ ٹرین آ رہی ہے تو وہ کار کی عقبی نشست پرایک لڑکی کو ہتھکڑیاں لگے چھوڑ کر فرار ہوگئے۔