پولیس کی کونسلنگ کے بعد نوجوان کی خودکشی

   

حیدرآباد /14 نومبر ( سیاست نیوز ) میڑچل کے علاقہ میں ایک نوجوان کی خودکشی کا واقعہ پیش آیا ۔ جو پولیس کی کونسلنگ کے بعد دلبرداشتہ ہوگیا تھا ۔ چونکہ کم عمر لڑکی سے شادی کرنے کے بعد پولیس نے اس کی کونسلنگ کی تھی اور بیوی کو اس کے والدین کے حوالے کردیا تھا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 21 سالہ آنند کمار جو پیشہ سے خانگی ملازم اچم پیٹ علاقہ میں رہتا تھا ۔ 9 نومبر کو وہ اچانک لاپتہ ہوگیا تھا ۔ دو دن بعد اس نے میڑچل پولیس اسٹیشن کا رخ کیا ۔ اس نے ایک لڑکی سے شادی کرلی تھی اور لڑکی کے ہمراہ پولیس اسٹیشن پہونچا ۔ پولیس نے واقعہ کی سنجیدہ سماعت کے بعد دونوں کے والدین کو طلب کیا اور لڑکی کو اس کے والدین اور آنند کمار کو اس کے والدین کے حوالے کرتے ہوئے کونسلنگ کی ۔ جس کے بعد گھر پہونچکر اس نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ پولیس میڑچل مصروف تحقیقات ہے ۔