پومپیو کا آئی اے ای اے کے ڈائرکٹر جنرل سے ایران پر تبادلہ خیال

   

واشنگٹن۔ 5فروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے منگل کو بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے ) کے ڈائرکٹر جنرل رافیل گروسي سے ملاقات کرکے ایران سے منسلک ایشوز پر تبادلہ خیال کیا۔امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان مورگن اورٹاگس نے ایک بیان جاری کرکے یہ اطلاع دی۔ دونوں کے درمیان ایران آئی اے ای اے کی نگرانی میں کام کرتا ہے ، جوہری تحفظ اور امریکی سیکورٹی مفادات کے لئے آئی اے ای اے کی اہمیت پر بات چیت ہوئی ہے ۔