پومپیو کویت کے دورہ پر، جی سی سی بحران ختم کرنے کی کوشش

   

یروشلم۔20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو ایک بار پھر قطر اور دیگر چار عرب ممالک کے درمیان جاری تنازعہ کو حل کروانے کی کوششوں میں مصروف ہوگئے ہیں، یہ تمام امریکہ کے حلیف ممالک کہے جاتے ہیں۔ پومپیو آج کویت کے دورہ پر پہنچے اور کہا کہ گلف کوآپریشن کونسل (جی سی سی) گزشتہ دو سالوں سے علاقائی سطح پر ایران سے پائے جانے والے خطرے کو کم کرنے میں ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے۔ یہی نہیں بلکہ دولت اسلامیہ اور دیگر دہشت گرد گروپس کے ساتھ بھی اس کا یہی رویہ ہے۔ یاد رہے کہ بحرین، مصر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے جون 2017ء میں قطر کے بائیکاٹ کا آغاز کیا تھا جس پر یہ الزام عائد کیا گیا تھا کہ دہشت گردانہ کارروائیاں انجام دینے کے لیے قطر فنڈس فراہم کرتا ہے اور ایران کے تئیں اس کا رویہ بے حد نرم اور لچکدار ہے۔