پونا۔زوماٹو ڈیلیوی مین کی 19سالہ لڑکی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے معاملے میں گرفتاری

,

   

دو مرتبہ لڑکی کے گالوں پر اس نے مبینہ بوسہ لیا
پونا۔ ایک فوڈ ڈیلیوری بوائی کو پونے میں میں ایک لڑکی کے ساتھ مبینہ چھیڑ چھاڑ کی وجہہ سے گرفتار کرلیاگیاہے‘ منگل کے عہدیداروں نے اس بات کی جانکاری دی ہے۔ ملزم کی شناخت رائیس شیخ کے طو رپر ہوئی ہے۔

یہ واقعہ 17ستمبر کے روز اس وقت پیش آیاجب ایک 19سالہ لڑکی نے ان لائن پورٹل پر کھانے کا ارڈر دیا اور جیسے ہی ڈیلیوری ہوئی‘ لڑکے نے متاثرہ کے ساتھ یہ حرکت کی ہے۔

کوندھوا پولیس اسٹیشن کے سینئر انسپکٹر نے کہاکہ ”لڑکی کا الزام ہے کہ اس نے زوماٹو ارڈر کیا‘ رائیس شیخ ڈیلیوری لے کر آیا اور پانی مانگا۔

جب میں نے پانی لایا اس کے مجھے قریب کھینچا اورمیرے ساتھ بدتمیزی کی“۔رپورٹس کے مطابق 40سالہ ملزم رائیس شیخ نے ”شکریہ“ کہنے کا بہانہ کرکے ڈیلیوری کے بعد دو مرتبہ لڑکی کے گالوں پر مبینہ بوسے لیا۔

شکایت کی بنیاد پر ائی پی سی کی دفعہ354اور 354اے کے تحت ایک مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔

مزید تحقیقات ہنوز جاری ہے