حیدرآباد 25 اکٹوبر (سیاست نیوز) وزیر ٹرانسپورٹ اور بی سی ویلفیر پونم پربھاکر نے کل ملکاجگیری میونسپل کارپورشن کے بوڈ اپل سرکل ۔ 10 میں اپل زونل ورکشاپ کے قریب اولڈ اپل بس ڈپو کے سائیٹ پر ایک ماڈرن سٹی بس ٹرمینل کیلئے سنگ بنیاد رکھا۔ اس ٹرمینل کو میونسپل کارپوریشن کی مدد سے 3.22 کروڑ روپئے تخمینہ خرچ سے تعمیر کیا جارہا ہے۔ وزیر موصوف نے کہاکہ اس ٹرمینل پر مسافرین کے لئے تمام ضروری سہولتیں ہوں گی اور اسے آرام دہ اور خوشگوار ماحول فراہم کرنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ انھوں نے اس کی تعمیر 100 دن کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ اس پراجکٹ کے لئے 3.22 کروڑ روپئے منظور کرنے کے لئے ملکاجگیری میونسپل کارپوریشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پونم پربھاکر نے کہاکہ اس ٹرمینل پر مسافرین کی ضرورتوں کے لئے ماڈرن سہولتیں ہوں گی۔V/A