پونے : مہاراشٹرا کے پونے میں میونسپل باڈی کا پانی کا ٹینکر سڑک سے گذرتا ہوا اچانک زمین میں دھنس گیا۔ اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پونے کی ایک سڑک سے پانی کا ٹینکر گذر رہا ہے اور اچانک پیچھے کا حصہ زمین میں دھنستا ہے اور اچانک چند سکنڈ میں پورا ٹینکر زمین میں دھنس جاتا ہے۔ خوش قسمتی سے اس واقعہ میں کوئی زخمی نہیں ہوا، ڈرائیور بھی محفوظ رہا۔ مقامی لوگوں نے واقعہ پر تشویش کا اظہار کیا۔