پون کلیان دو اسمبلی حلقوں سے مقابلہ کریں گے ، تجسس کا خاتمہ

   

حیدرآباد /19 مارچ ( سیاست نیوز ) صدر جنا سینا پارٹی و ممتاز تلگو فلم اسٹار مسٹر پون کلیان کے ریاست آندھراپردیش میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات میں کس حلقہ سے مقابلہ کرنے کے تعلق سے جو تجسس پایا جارہا تھا ۔ آج بالاخر ختم ہوگیا اور یہ واضح ہوچکا ہے کہ اب مسٹر پون کلیان دو حلقہ جات اسمبلی سے مقابلہ کریں گے ۔ جنا سینا پارٹی کے باوثوق ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ مسٹر پون کلیان نے اپنے بھائی چرنجیوی کے خطوط پر ابتداء ہی سے دو حلقہ جات اسمبلی سے انتخابی مقابلہ کرنے کا رادہ رکھتے تھے ۔ اس طرح اپنے اس ارادہ کے مطابق ہی مسٹر پون کلیان ضلع مغربی گوداوری کے حلقہ اسمبلی بھیما ورم اور ضلع وشاکھاپٹنم کے حلقہ اسمبلی گاجوواکا سے انتخابی مقابلہ کرنے کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ جنا سینا پارٹی کے منعقدہ اجلاس عام میں دانشوروں ، ممتاز ماہرین تعلیم و دیگر مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے قائدین نے اپنے قائد مسٹر پون کلیان کے انتخابی مقابلہ کیلئے حلقہ جات کا انتخاب کرنے پر تفصیلی غور و خوص کرتے ہوئے مذکورہ دو حلقہ جات اسمبلی کے ناموں کی تجویز پیش کی ۔ جس سے اتفاق کرتے ہوئے مسٹر پون کلیان نے ان حلقوں سے ہی انتخابی مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا ۔ تاہم ان حلقہ جات اسمبلی سے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے تعلق سے کل اعلان کیا جائے گا ۔