ماسکو : کریملن نے اعلان کیا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوتین نے روس کی سٹریٹجک ڈیٹرنس فورسز کی مشقوں میں شرکت کی جو خطرات کا جواب دینے کے لیے ذمہ دار فورس سمجھی جاتی اور یہ فورس ہی ایٹمی جنگ کی صورت میں متحرک ہوتی ہے۔کریملن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مسلح افواج کے سپریم کمانڈر ولادیمیر پوتین کی قیادت میں زمینی، سمندری اور فضائی اسٹریٹجک ڈیٹرنس فورسز نے مشقیں کیں اور بیلسٹک اور کروز میزائلوں کا عملی تجربہ کیا۔”خاص طور پر روس کے مشرق بعید میں جزیرہ نما کمچٹکا پر ایک بیلسٹک میزائل اور دوسرا آرکٹک میں بحیرہ بیرنٹس کے پانیوں سے داغا گیا اور مشقوں میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے Tu-95 طیارے بھی شامل تھے۔کریملن نے مزید کہا کہ “تزویراتی ڈیٹرنس مشق کے دوران جن مشنوں کی نشاندہی کی گئی تھی ان پر مکمل عمل درآمد کیا گیا اور تمام میزائلوں نے اپنے اہداف کو نشانہ بنایا۔”