پوٹن کا جنگی محاذ پر اضافی فوج طلب کرنے کا فیصلہ

   

ماسکو : روسی صدر کی جانب سے یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب روسی افواج یوکرین کی جوابی کارروائی کا سامنا کر رہی ہیں جس کے نتیجے میں روس کے زیر قبضہ کچھ علاقے یوکرین نے دوبارہ حاصل کر لیے ہیں۔ٹیلی ویژن خطاب میں ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ اضافی فوج کو طلب کرنے کا مقصد روس اور اس کے علاقوں کا دفاع کرنا ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ مغربی ممالک روس کو تباہ کرنا چاہتے ہیں اور یوکرین میں امن کے خواہشمند نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں ملک اور اس کی خودمختاری کے تحفظ کے لیے جنرل اسٹاف کی جانب سے اضافی فوج طلب کرنے کے فیصلے کی حمایت ضروری سمجھتا ہوں۔ولادیمیر پیوٹن نے اس بات پر زور دیا کہ ان کا مقصد یوکرین کے مشرقی صنعتی مرکز ڈونباس کو آزاد کرنا تھا، اس خطے کے زیادہ تر لوگ اس علاقے کو واپس یوکرین کے حوالے نہیں دیکھنا چاہتے۔