پوٹن کی عالمی نیوکلیئرتوانائی ایجنسی کے صدر سے ملاقات

   

ماسکو : روسی صدر ولا دیمیر پوتین نے عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے صدر رافیل ماریانو گروسی سیملاقات کی ہے۔ پوتین نے گروسی سے یہ ملاقات سینٹ پیٹرس برگ میں کی جس کے بارے میں ایک مختصر سا بیان جاری کیا گیا۔صدرپوٹن نے کہا کہ جوہری مسائل کوایک سیاسی رنگ دیا جا رہا ہے جو کہ کافی خطرناک امر ہے،مجھے امید ہے کہ ہماری کوششوں سے ایسے بیانات کی نفی کرنے میں مدد ملے گی اور چاہتے ہیں کہ تعاون کو معمول پر لایا جا سکے گا۔پوٹن نے کہا کہ زاپوریا جوہری ری ایکٹر سے متعلق ہم مشاورت کیلیے تیارہیں جس کے بارے میں گروسی نے کہا کہ یہ ری ایکٹر پورے علاقے کے لیے خطرہ تشکیل دے سکتا ہے لہذا احتیاط کی جائے۔