پوپ فرانسس کی مہاجرین سے ملاقات

   

نکولیا: پوپ فرانسس قبرص میں بروز جمعہ جزیرے کے آرتھوڈوکس چرچ کے سربراہ کے ساتھ ملاقات کر رہے ہیں۔ اس کے بعد جزیرے پر ایک تجارتی میلے کا انعقاد کیا جائے گا۔ پاپائے روم اپنے دورے کے دوسرے روز پناہ کے متلاشی مہاجرین سے بھی ملاقات کریں گے۔ اس ملاقات کا اہتمام دارالحکومت نیکوسیا کے مرکز میں واقع کیتھولک چرچ میں کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق عین ممکن ہے کہ پوپ فرانسس ان مہاجرین میں سے بعض افراد کو پناہ فراہم کرنے کے لیے اپنے ساتھ لے جائیں گے۔